https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e عہدِطفلی | آپ کی اردو

جمعہ، 3 فروری، 2023

عہدِطفلی

0 $type={blogger}

عہدِطفلی

تھے دیارِ نو زمین و آسماں میرے لیے

وسعتِ آغوشِ مادراک جہاں میرے لیے

 

تھی ہر ایک جنبش نشان لطف جاں میرے لیے

حرفِ بے مطلب تھی خود میری زباں میرے لیے

 

درد، طفلی میں اگر کوئی رلاتا تھا مجھے

شورش زنجیر در میں لطف آتا تھا مجھے

 

تکتے رہنا ہائے، وہ پہروں تک سوئے قمر

وہ  پھٹے بادل میں بے آواز پا اس کا سفر

 

پوچھنا رہ رہ کے اس کے کوہ و صحرا کی خبر

اور وہ حیرت دروغ مصلحت آمیز پر

 

آنکھ وقف دید تھی،لب مائل گفتار تھا

دل نہ تھا میرا، سراپا ذوق استفسار تھا

ِؐ

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});