https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e اردو کی مالا | آپ کی اردو
اردو کی مالا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اردو کی مالا لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 13 ستمبر، 2023

چاند اور تارے (بانگ درا دوئم)

0 $type={blogger}

 چاند اور تارے

 


ڈرتے ڈرتے دم سحر سے

تارے کہنے لگے قمر سے

 

نظارے رہے وہی فلک پر

ہم تھک بھی گئے چمک چمک کر

 

کام اپنا ہے صبح و شام چلنا

چلنا چلنا، مدام چلنا

 

بے تاب ہے اس جہاں کی ہر شے

کہتے ہیں جسے سکوں، نہیں ہے

 

رہتے ہیں ستم کش سفر سب

تارے، انساں، شجر، حجر سب

 

ہوگا کبھی ختم یہ سفر کیا

منزل کبھی آئے گی نظر کیا

 

کہنے لگا چاند، ہم نشینو

اے مزرع شب کے خوشہ چینو!

 

جنبش سے ہے زندگی جہاں کی

یہ رسم قدیم ہے یہاں کی

 

ہے دوڑتا اشہب زمانہ

کھا کھا کے طلب کا تازیانہ

 

اس رہ میں مقام بے محل ہے

پوشیدہ قرار میں اجل ہے

 

چلنے والے نکل گئے ہیں

جو ٹھہرے ذرا، کچل گئے ہیں

 

انجام ہے اس خرام کا حسن

آغاز ہے عشق، انتہا حسن

 

 

جلوہ حسن بانگ درا 2

0 $type={blogger}

جلوہ حسن


 

جلوہ حسن کہ ہے جس سے تمنا بے تاب

پالتا ہے جسے آغوش تخیل میں شباب

 

ابدی بنتا ہے یہ عالم فانی جس سے

ایک افسانہ رنگیں ہے جوانی جس سے

 

جو سکھاتا ہے ہمیں سر بہ گریباں ہونا

منظر عالم حاضر سے گریزاں ہونا

 

دور ہو جاتی ہے ادراک کی خامی جس سے

عقل کرتی ہے تاثر کی غلامی جس سے

 

آہ! موجود بھی وہ حسن کہیں ہے کہ نہیں

خاتم دہر میں یا رب وہ نگیں ہے کہ نہیں

پیر، 11 ستمبر، 2023

تنہائی - (بانگ درا 2)

0 $type={blogger}

 

تنہائی شب میں ہے حزیں کیا

انجم نہیں تیرے ہم نشیں کیا!

 

یہ رفعت آسمان خاموش

خوابیدہ زمیں، جہان خاموش

 

یہ چاند، یہ دشت و در، یہ کہسار

فطرت ہے تمام نسترن زار

 

موتی خوش رنگ، پیارے پیارے

یعنی ترے آنسوئوں کے تارے

 

کس شے کی تجھے ہوس ہے اے دل!

قدرت تری ہم نفس ہے اے دل!

 

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});