https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e انسان - بانگ درا(2) | آپ کی اردو

بدھ، 30 اگست، 2023

انسان - بانگ درا(2)

0 $type={blogger}

 


انسان

 

قدرت کا عجیب یہ ستم ہے!

انسان کو راز جو بنایا

راز اس کی نگاہ سے چھپایا

 

بے تاب ہے ذوق آگہی کا

کھلتا نہیں بھید زندگی کا

 

حیرت آغاز و انتہا ہے

آئینے کے گھر میں اور کیا ہے

 

ہے گرم خرام موج دریا

دریا سوئے سجر جادہ پیما

 

بادل کو ہوا اڑا رہی ہے

شانوں پہ اٹھائے لا رہی ہے

 

تارے مست شراب تقدیر

زندان فلک میں پا بہ زنجیر

 

خورشید،        وہ عابد سحر خیز

لانے والا پیام بر خیز

 

مغرب کی پہاڑیوں میں چھپ کر

پیتا ہے مے شفق کا ساغر

 

لذت گیر وجود ہر شے

سر مست مے نمود ہر شے

 

کوئی نہیں غم گسار انساں

کیا تلخ ہے روزگار انساں!

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});