https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e ایک پرندہ اور جگنو | آپ کی اردو

منگل، 27 جون، 2023

ایک پرندہ اور جگنو

0 $type={blogger}

 

آپ کی اردو  (ایک پرندہ اور جگنو)


 

سر شام ایک مرغ نغمہ پیرا

کسی ٹہنی پہ بیٹھا گا رہا تھا

 

چمکتی چیز اک دیکھی زمیں پر

اڑا طائر اسے جگنو سمجھ کر

 

کہا جگنو نے او مرغ نواریز!

نہ کر بے کس پہ منقار ہوس تیز

 

تجھے جس نے چہک، گل کو مہک دی

اسی اللہ نے مجھ کو چمک دی

 

لباس نور میں مستور ہوں میں

پتنگوں کے جہاں کا طور ہوں میں

 

چہک تیری بہشت گوش اگر ہے

چمک میری بھی فردوس نظر ہے

 

پروں کو میرے قدرت نے ضیا دی

تجھے اس نے صدائے دل ربا دی

 

تری منقار کو گانا سکھایا

مجھے گلزار کی مشعل بنایا

 

چمک بخشی مجھے، آواز تجھ کو

دیا ہے سوز مجھ کو، ساز تجھ کو

 

مخالف ساز کا ہوتا نہیں سوز

جہاں میں ساز کا ہے ہم نشیں سوز

 

قیام بزم ہستی ہے انھی سے

ظہور اوج و پستی ہے انھی سے

 

ہم آہنگی سے ہے محفل جہاں کی

اسی سے ہے بہار اس بوستاں کی

 

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});