اقبال کی شاعری
ڈاکٹر
سر علامہ محمد اقبال (9 نومبر 1877 - 21 اپریل 1938) پنجاب، برطانوی
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم شاعر، فلسفی، سیاسی مفکر، اور سیاست
دان تھے۔
اردو
اور فارسی میں اقبال کی شاعری کو جدید دور کی عظیم ترین شاعری میں شمار کیا جاتا
ہے، برطانوی ہند کے مسلمانوں کے لیے ان کا ایک آزاد ریاست کا وژن پاکستان کے قیام
کی تحریک دینا تھا، اور اس طرح وہ پاکستانیوں کی طرف سے قابل احترام ہیں اور بین
الاقوامی سطح پر انھیں پاکستان کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
علامہ
اقبال کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کے نوجوانوں میں بیداری کی ایک لہر پھونک دی
اور ان میں جوش و ولولہ پیدا کرکے ان میں تحریکی روح متحرک کردی۔جوانوں کا
یہ جوش و جذبہ تحریک پاکستان کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کے لیے نوجوانوں کی
طرف سے کی جانے والی بھرپور کوششوں کا سبب بنا۔
آج
تحریک پاکستان کے واقعات کو گزرے تقریباََ ستر سال ہونےکو ہیں اور وطنِ عزیز کے
گوناگوں حالات کے پیشِ نظر ایسا نظر آتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ایک
عرصہ گزرجانے کے بعد غفلت کی نیند سورہی ہے اور اپنی ملکی و ملی ذمہ داریوں
کو بھول چکی ہے ۔ ایسے میں اقبال کی شاعری کو ان کی نظروں کے سامنے
لانا اورانھیں متوجہ کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔
آئندہ
صفحات میں اسی احساس کے پیش نظر اقبال کی شاعری کو درجہ بدرجہ مختلف پوسٹوں
کے ذریعے پیش کیا جائیگا۔ امید ہے کہ تمام دوست احباب بھرپور توجہ
فرمائیں گے۔
فقط والسلام
ابوجمیل
.jpg)










0 $type={blogger}:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔