https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e | آپ کی اردو

بدھ، 13 ستمبر، 2023

جلوہ حسن بانگ درا 2

0 $type={blogger}

جلوہ حسن


 

جلوہ حسن کہ ہے جس سے تمنا بے تاب

پالتا ہے جسے آغوش تخیل میں شباب

 

ابدی بنتا ہے یہ عالم فانی جس سے

ایک افسانہ رنگیں ہے جوانی جس سے

 

جو سکھاتا ہے ہمیں سر بہ گریباں ہونا

منظر عالم حاضر سے گریزاں ہونا

 

دور ہو جاتی ہے ادراک کی خامی جس سے

عقل کرتی ہے تاثر کی غلامی جس سے

 

آہ! موجود بھی وہ حسن کہیں ہے کہ نہیں

خاتم دہر میں یا رب وہ نگیں ہے کہ نہیں

پیر، 11 ستمبر، 2023

تنہائی - (بانگ درا 2)

0 $type={blogger}

 

تنہائی شب میں ہے حزیں کیا

انجم نہیں تیرے ہم نشیں کیا!

 

یہ رفعت آسمان خاموش

خوابیدہ زمیں، جہان خاموش

 

یہ چاند، یہ دشت و در، یہ کہسار

فطرت ہے تمام نسترن زار

 

موتی خوش رنگ، پیارے پیارے

یعنی ترے آنسوئوں کے تارے

 

کس شے کی تجھے ہوس ہے اے دل!

قدرت تری ہم نفس ہے اے دل!

 

پیام - (بانگ درا دوئم)

0 $type={blogger}

 


   پیام

 

عشق نے کر دیا تجھے ذوقِ تپش سے آشنا

بزم کو مثل شمع بزم حاصل سوز و ساز دے

 

شانِ کرم پہ ہے مدار عشقِ گرہ کشاے کا

دیر و حرم کی قید کیا!  جس کو وہ بے نیاز دے

 

صورتِ شمع نور کی ملتی نہیں قبا اُسے

جس کو خدا نہ دہر میں گریۂ جاں گداز دے

 

تارے میں وہ، قمر میں وہ، جلوہ گہِ سحر میں وہ

چشم نظارہ میں نہ تو سرمۂ امتیاز دے

 

عشق بلند بال ہے رسم و رہِ نیاز سے

حسن ہے مست ناز اگر تو بھی جوابِ ناز دے

 

پیر مغاں!  فرنگ کی مے کا نشاط ہے اثر

اس میں وہ کیف غم نہیں، مجھ کو تو خانہ ساز دے

 

تجھ کو خبر نہیں ہے کیا! بزم کہن بدل گئی

اب نہ خدا کے واسطے ان کو مے مجاز دے

 

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});