https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e چاند اور تارے (بانگ درا دوئم) | آپ کی اردو

بدھ، 13 ستمبر، 2023

چاند اور تارے (بانگ درا دوئم)

0 $type={blogger}

 چاند اور تارے

 


ڈرتے ڈرتے دم سحر سے

تارے کہنے لگے قمر سے

 

نظارے رہے وہی فلک پر

ہم تھک بھی گئے چمک چمک کر

 

کام اپنا ہے صبح و شام چلنا

چلنا چلنا، مدام چلنا

 

بے تاب ہے اس جہاں کی ہر شے

کہتے ہیں جسے سکوں، نہیں ہے

 

رہتے ہیں ستم کش سفر سب

تارے، انساں، شجر، حجر سب

 

ہوگا کبھی ختم یہ سفر کیا

منزل کبھی آئے گی نظر کیا

 

کہنے لگا چاند، ہم نشینو

اے مزرع شب کے خوشہ چینو!

 

جنبش سے ہے زندگی جہاں کی

یہ رسم قدیم ہے یہاں کی

 

ہے دوڑتا اشہب زمانہ

کھا کھا کے طلب کا تازیانہ

 

اس رہ میں مقام بے محل ہے

پوشیدہ قرار میں اجل ہے

 

چلنے والے نکل گئے ہیں

جو ٹھہرے ذرا، کچل گئے ہیں

 

انجام ہے اس خرام کا حسن

آغاز ہے عشق، انتہا حسن

 

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});