https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر|تجھ کو دزدیدہ نگاہی یہ سکھا دی کس نے | آپ کی اردو

اتوار، 5 نومبر، 2023

ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر|تجھ کو دزدیدہ نگاہی یہ سکھا دی کس نے

0 $type={blogger}

ــــــــ کی گود میں بلی دیکھ کر

 

 

تجھ کو دزدیدہ نگاہی یہ سکھا دی کس نے

رمز آغاز محبت کی بتا دی کس نے

 

ہر ادا سے تیری پیدا ہے محبت کیسی

نیلی آنکھوں سے ٹپکتی ہے ذکاوت کیسی

 

دیکھتی ہے کبھی ان کو، کبھی شرماتی ہے

کبھی اٹھتی ہے، کبھی لیٹ کے سو جاتی ہے

 

آنکھ تیری صفت آئنہ حیران ہے کیا

نور آگاہی سے روشن تری پہچان ہے کیا

 

 

مارتی ہے انھیں پونہچوں سے، عجب ناز ہے یہ

چھیڑ ہے، غصہ ہے یا پیار کا انداز ہے یہ؟

 

شوخ تو ہوگی تو گودی سے اتاریں گے تجھے

گر گیا پھول جو سینے کا تو ماریں گے تجھے

 

کیا تجسس ہے تجھے، کس کی تمنائی ہے

آہ! کیا تو بھی اسی چیز کی سودائی ہے

 

 

خاص انسان سے کچھ حسن کا احساس نہیں

صورت دل ہے یہ ہر چیز کے باطن میں مکیں

 

شیشہ دہر میں مانند مے ناب ہے عشق

روح خورشید ہے، خون رگ مہتاب ہے عشق

 

دل ہر ذرہ میں پوشیدہ کسک ہے اس کی

نور یہ وہ ہے کہ ہر شے میں جھلک ہے اس کی

 

کہیں سامان مسرت، کہیں ساز غم ہے

کہیں گوہر ہے، کہیں اشک، کہیں شبنم ہے

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});