https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e عشرت امروز|نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور | آپ کی اردو

اتوار، 5 نومبر، 2023

عشرت امروز|نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور

0 $type={blogger}

عشرت امروز

 

نہ مجھ سے کہہ کہ اجل ہے پیام عیش و سرور

نہ کھینچ نقشہ کیفیت شراب طہور

 

فراق حور میں ہو غم سے ہمکنار نہ تو

پری کو شیشہ الفاظ میں اتار نہ تو

 

مجھے فریفتہ ساقی جمیل نہ کر

بیان حور نہ کر، ذکر سلسبیل نہ کر

 

مقام امن ہے جنت، مجھے کلام نہیں

شباب کے لیے موزوں ترا پیام نہیں

 

شباب، آہ! کہاں تک امیدوار رہے

وہ عیش، عیش نہیں، جس کا انتظار رہے

 

 

وہ حسن کیا جو محتاج چشم بینا ہو

نمود کے لیے منت پذیر فردا ہو

 

عجیب چیز ہے احساس زندگانی کا

عقیدہ 'عشرت امروز' ہے جوانی کا

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});