https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e غزل (10) ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں | آپ کی اردو

ہفتہ، 8 جولائی، 2023

غزل (10) ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

0 $type={blogger}

 

 غزل (10)

 

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

 

ستم ہو کہ ہو وعده بے حجابی

کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

 

یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو

کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

 

ذرا سا تو دل ہوں، مگر شوخ اتنا

وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں

 

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل

چراغ سحر ہوں، بجھا چاہتا ہوں

 

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی

بڑا بے ادب ہوں، سزا چاہتا ہوں

 

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});