https://www.highrevenuenetwork.com/yn6if2b2vi?key=3baa9b1915fea6b70c39fb465ca5cd9e کنار راوی | آپ کی اردو

منگل، 27 جون، 2023

کنار راوی

0 $type={blogger}

 

کنار راوی

 

سکوت شام میں محو سرود ہے راوی

نہ پوچھ مجھ سے جو ہے کیفیت مرے دل کی

 

پیام سجدے کا یہ زیر و بم ہوا مجھ کو

جہاں تمام سواد حرم ہوا مجھ کو

 

سر کنارہ آب رواں کھڑا ہوں میں

خبر نہیں مجھے لیکن کہاں کھڑا ہوں میں

 

شراب سرخ سے رنگیں ہوا ہے دامن شام

لیے ہے پیر فلک دست رعشہ دار میں جام

 

عدم کو قافلہ روز تیز گام چلا

شفق نہیں ہے، یہ سورج کے پھول ہیں گویا


کھڑے ہیں دور وہ عظمت فزائے تنہائی

منار خواب گہ شہسوار چغتائی

 

فسانہء ستم انقلاب ہے یہ محل

کوئی زمان سلف کی کتاب ہے یہ محل

 

مقام کیا ہے سرود خموش ہے گویا

شجر، یہ انجمن بے خروش ہے گویا

 

رواں ہے سینہء دریا پہ اک سفینہ تیز

ہوا ہے موج سے ملاح جس کا گرم ستیز

 

سبک روی میں ہے مثل نگاہ یہ کشتی

نکل کے حلقہ حد نظر سے دور گئی

 

جہاز زندگی آدمی رواں ہے یونہی

ابد کے بحر میں پیدا یونہی، نہاں ہے یونہی

 

شکست سے یہ کبھی آشنا نہیں ہوتا

نظر سے چھپتا ہے لیکن فنا نہیں ہوتا

 

 

0 $type={blogger}:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔

فیچر پوسٹیں

 
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});